راولپنڈی(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 42 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د یے،ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جی ایچ کیو حملہ کیس میں جاری کیے گئے، وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین
گنڈاپور، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، کے ورانٹ جاری کیے گئے،راشد حفیظ، راجہ بشارت، بلال اعجاز چھٹہ کے وارنٹ بھی جاری کیے، اسپیشل پراسیکوٹر ظہیر شاہ کے مطابق گزشتہ روز سماعت میں 75 ملزمان حاضر ہوئے جبکہ 3 جیل میں تھے، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، خادم حسین جیل میں قید ہیں، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدم حاضری پر جاری کیے گئے،ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے ،ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔