حقو ق کے حصول کا عوامی منظم سفر شروع کر دیا ہے،مرتضیٰ کاکڑ

81

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضیٰ خان کاکڑنے کہاکہ حقو ق کے حصول کا عوامی منظم سفر شروع کر دیا ہے نوجوان طلبا مزدور خواتین سمیت سب سے تعاون کے طلبگارہیں ہر قوم مذہب اورعلاقے کے لوگ جماعت اسلامی میں ہیں ان شاء اللہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھے گی مسائل کو اجاگر ،حل کیلئے مخلص در ددل رکھنے والے قائدین،علمائے کرام ،قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کربہتر لائحہ عمل بنائیں گے تاکہ بلوچستان کے وسائل ،عوام ،بچوں کی حفاظت کی جائے لٹیروں کی لوٹ مار کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن کر نفرتوں کی آماجگاہ اوربارودپر کھڑاہوگیا ہے بلوچستان کے عوام کو جائز عوامی حقوق میسر ہوگی تونفرتوں مسائل ،مشکلات میں کمی بدعنوانی کرنے اوربے امنی پھیلانے والے ناکام ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے صوبائی دفترمیں اجلاس بعدازاں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل کی حفاظت اور مسائل کو حل کرنے والے حقیقی جمہوری اسلامی پارٹی جماعت اسلامی ہے وسائل پر قابض لوگ بدعنوان ہیں جماعت اسلامی کے امیر مولانا ہدایت الرحمن نے اسمبلی میں اہل بلوچستان کی حقیقی نمائندگی کا حق اداکیا ان شاء اللہ جماعت اسلامی کسی صورت کسی بھی زیادتی پر خاموش نہیں رہے گی پارلیمان کے اندر اور باہر بھر پور جدوجہد کریں گے۔ بلوچستان کوگولی ، حکومت، اشاروں پراورغلاموں سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے جماعت اسلامی کے حقوق بلوچستان مہم کی کامیابی کی صورت میں عوام کو غلامی ،مسائل ومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی ،بلوچستان وسائل سے مالامال مگر ان وسائل پر ملک وملت کے دشمن قابض ہیں ،جماعت اسلامی نے ہر مشکل میں عوام کی ہر فورم میں مدد وحمایت کی بلوچستان اسمبلی میں جماعت اسلامی کی تواناآوازہر علاقے کے لیے ہیں جماعت اسلامی کے امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی بھر پور قیادت پر نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ اہل بلوچستان کو فخر ہے۔