گوادر (نمائندہ جسارت ) عالمی یوم معذو کی مناسبت سے محکمہ سوشل ویلفیئر، پاکستان آرمی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے آرمی پبلک اسکول میں تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان آرمی 440 بریگیڈ کے بریگیڈیئر سید ابرار تھے۔ تقریب میں آرمی پبلک اسکول کے اسپیشل طالب علموں نے نعت، حمد، تقاریر پیش کیں جبکہ ناکو فیروز نے دونل بجاکر حاضرین کو مسرور کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آرمی 440 بریگیڈ کے بریگیڈیئر سید ابرار،ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل مکران ریجن ڈاکٹر پرویز عمرانی، سوشل ویلفیئر آفیسر عبیداللہ اور اسپیشل پرسن آرگنائزیشن کے صدر شکیل غریب سمالانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6 سال پہلے اس سفر کا آغاز کیا تھا جو آج بھی جاری ہے اس سال معذو ران دن کا تھیم معذور افراد کی قیادت کو اجاگر کرنا تاکہ ان کا مستقبل بہتر ہو۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سوشل ویلفیئر میں ضلع گوادر کے 1800 سے زائد معذور رجسٹر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معذوروں کی جس طرح کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے اس طرح نہیں ہورہی ہے۔ ہمارے معاشرے میں مختلف طبقات ہیں ہمارے معاشرے میں جتنے طبقات ہیں ان کے اصل ستارے یہی معذور ہیں۔ زمین پر آنے والے ستارے یہی ہیں جو کسی نہ کسی طرح معذور ہیں۔انہوں نے کہاکہ جتنے بھی معذور ہیں اللہ تعالی نے ان میں ضرور کوئی نہ کوئی صلاحیت اور قابلیت دی ہے۔ ہمیں جتنا ان معذوروں کا خیال رکھنا چاہئیں اتنا نہیں رکھ رہے ہیں۔ لیکن اب سوشل ویلفیئر کے ساتھ مل کر ان کے لیے مزید خدمات سرانجام دیں گے۔ تقریب کے آخر میں معذوروں میں وہیل چیئر جبکہ اسپیشل طالب علموں میں نقد انعام تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں پاک آرمی پبلک اسکول کے پرنسپل، بریگیڈیئر احتشام الحق، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد کونسلر مولانا لیاقت ،الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر نادل علی،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالحفیظ،آر سی ڈی کونسل کے رہنما مجید عبداللہ،عبداللہ عثمان،عبدالوہاب،گوادر سول سوسائٹی کے صدر محمد جان بلوچاورجنرل سیکرٹری محمد عارف بھی موجود تھے۔