کنری،گورنمنٹ فضل عمرہائرسیکنڈری اسکول میں سندھی ٹوپی اجرکا دن منایا گیا

50

کنری(جسارت نیوز )کنری کے گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول میں سندھ کی آن سندھ کی شان ٹوپی،اجرک کا رنگا رنگ ثقافتی ڈے منایا گیا جس میں اساتذہ اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ثقافتی ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اسکول کے پرنسپل سید محبوب علی،کاروباری شخصیت رضا حفیظ آرائیں، پ، ٹ ، الف کے سابق رہنما وشاعر فضل اللہ فدا چانڈیو،گونمنٹ طالب المولیٰ ہائی اسکول میمن کنری کے ہیڈ محمد زاہد آرائیں،ضیا آرائیں، علی احمد بھمبھرو،شفیق آرائیں سمیت شرکا نے ٹوپی،اجرک پہن کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اس رنگا رنگ تقریب میں پرنسپل سید محبوب علی،فضل اللہ فدا چانڈیو،محمد زاہد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ہزاروں سال قدیم سندھی ثقافت منا کر ہم اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں سندھی ثقافت اور سندھ کے باسیوں کی مہمان نوازی پر ہمیں فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ باب الاسلام ہے سندھ صوفیوں،اولیا اللہ،سچل سرمست،شاہ عبد الطیف بھٹائی،عبداللہ سندھی اور شہباز قلندر کی دھرتی ہے جنہوں ہمیشہ امن،سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے سندھ میں تمام قومیتیں پیار،محبت اور امن سے رہ رہی ہیں۔