اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارا لحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غیرحاضر اہلکاروں اور افسران کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں احتجاج کے روز غیر حاضر پولیس افسران
اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایسے تمام افسران اور اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی اسلام آبادکی جانب سے حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جس میں غیر حاضر پولیس افسران کے خلاف سخت سزا تجویز کرتے ہوئے ایسے افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں اور تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ اپنے دفاتر میں مقررہ کیے گئے ٹائم کی پابندی کریں، مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔
غیر حاضر اہلکار