عمران خان باہر نکل کر کسی سے انتقام نہیں لیں گے، علی محمد خان

82

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وزیراعظم علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان باہر نکل کر کسی سے انتقام نہیں لیں گے ،عمران خان کا کہنا ہے جس نے ظلم کیا وہ عدالت میں جواب دے گا، سابق وزیراعظم کو شہادتوں کا دکھ ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ 26 نومبر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا اور اس پر تفتیش ہونا چاہیے جس سپریم کورٹ کی طرف ہم دیکھ رہے ہیں اس پر بھی 26 ترمیم کا حملہ ہوا ہے،
میں کہتا ہوں جس نے غلط کیا ہے اس کو سزا دیں،احتجاج میں افغانیوں کی شمولیت کا جواب حکومت اور اداروں سے بنتا ہے البتہ ہم کسی غلط آدمی کو ساتھ نہیں لائے ،انہوں نے کہا کہ ڈی چوک یا سنگجانی جانا ہمارا اندرونی معاملہ تھا ہمیں کوئی یہ نہ بتائے ،ہمارا سوال ہے کہ گولی کیوں چلائی؟ پولیس اور رینجرز کو بھی اون کرتے ہیں وہ بھی ہمارے شہدا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر خود کو خدا سمجھنے والوں کو شرم آنی چا ہیے، ہمارے تین مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت میں دیا گیا، پکار تو سپریم کورٹ تک بھی پہنچی ہوگی ۔