اسلام آباد پر چڑھائی سے اسٹاک مارکیٹ گرتی ہے‘ احسن اقبال

41
کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اسٹاک ایکسچینج میں گونگ بجاکر کاروبار کا آغاز کررہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چڑھائی ہوتی ہے تو اسٹاک مارکیٹ گرتی ہے، ان کے خلاف آپریشن ہوتا ہے تو مارکیٹ اس کا جشن مناتی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 100انڈیکس کے 1 لاکھ پار کرنے سے دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کی صلاحیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013ء میں 2025ء کا وژن بنایا، کراچی کا امن بحال اور دہشت گردی ختم کی، 3 برس میں چین سے 25 ارب کی سرمایہ کاری کی اور لوڈشیڈنگ قابو کی۔