مجھ پرموٹر سائیکل چوری کے 3 مقدمات درج ہوچکے ،عمر ایوب

22

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان کے خلاف اب تک موٹر سائیکل چوری کے 3مقدمات درج ہو چکے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ کا حصہ بن جائیں گئے ۔ عمر ایوب کے اس بیان کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مزید انکشافات ہوئے کہ عمر ایوب پر صرف موٹر سائیکل چوری ہی نہیں بلکہ ایکسرے مشین، پولیس اسلحہ، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، گاڑی کا جیک اور ڈیزل ٹینک کا ڈھکن اور ڈیزل چوری کے مقدمات بھی قائم کیے گئے ہیں۔