ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے‘ عظمیٰ بخاری

26

لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام بوت سامنے آگئے،آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز ناقابل تردید شواہد ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پر حملوں کے لیے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا۔احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے، گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں۔