ائرپورٹ حملہ کیس: ملزمان کے ریمانڈ میں 2 روز توسیع

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے ائر پورٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزمان جاوید اور مسمات گل نساء کو پیش کیا جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید کو چشم دید گواہوں نے ملیر کورٹ میں شناخت کرلیا ہے، ملزمان سے مزید تحقیقات باقی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان نے خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کی۔