کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کی جنرل سیکرٹری سمی الدین کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کی جنرل سیکرٹری سمی الدین کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی امیگریشن اور پاسپورٹ حکام کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔