پولیو کے مزید 3 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 59 ہوگئی

30

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کیلیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کے 3 کیسز کی تصدیق کی ہے۔ لیب نے کراچی کیماڑی، کشمور اور ڈی آئی خان سے ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق کی۔ بچوں سے جمع کیے گئے نمونوں کی جینیاتی ترتیب سے پتا چلتا ہے کہ وہ جینیاتی طور پر اسی WPV1 وائرس کے جینیاتی کلسٹر سے جڑے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک 59 کیسز میں سے 26 کا تعلق بلوچستان سے، 16 کا خیبر پختونخوا، 15 کا سندھ، ایک کا تعلق پنجاب اور ایک کا اسلام آباد سے ہے۔