راولپنڈی (آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے براہ راست بات چیت کی جائے، طاقت کسی کی میراث نہیں، تلخیاں بہت بڑھ چکی ہیں تلخیوں میں کمی لائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت سب سے مظلوم آدمی چیف جسٹس پاکستان ہے اور سب سے مظلوم طبقہ عدالت عظمیٰ کے جج ہیں۔