جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

41

جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ڈائمنڈ اوول، کمبرلی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میزبان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز کی سیریز میں 0-3سے وائٹ واش کر دیا تھا۔ برطانوی ویمنز ٹیم نے میزبان جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں ، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 36 رنز جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی ، تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے ۔برطانوی خواتین ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل چکی ہے ۔ ون ڈے سیریز میں بھی جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کر یں گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر یں گی ۔