راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعوی کیا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو چیمپیئنز ٹرافی کے بعد ٹیم سے باہر کردے گی۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی موجودہ سلیکشن کمیٹی چمپیئنز ٹرافی تک بابراعظم کو موقع دے گی لیکن اگر ان کی فارم بحال نہ ہوئی تو انہیں ڈراپ کردیا جائے گا۔انہوں ںے کہا کہ چمپیئنز ٹرافی میں اگر بابراعظم قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے تو ان کو ٹی20 اور ون ڈے ٹیم سے نکالا جاسکتا ہے، وہ یقینی طور پر ایک اسٹار ہیں لیکن نئی مینجمنٹ ٹیم میں جارحانہ کھیل کی صلاحیت کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔ اگر بابر ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنا گیم بدلنے کی ضرورت ہے۔ سابق کرکٹر نے چمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ کی میزبانی پر پاکستان کا موقف بالکل درست ہے لیکن میں بھارت نہ جاکر کھیلنے کے موقف کی حمایت نہیں کرتا، مجھے لگتا ہے کہ گرین شرٹس کو وہاں جاکربھارت کو ہوم گرائونڈ پر شکست سے دوچار کرنا چاہیے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں