کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں سرجانی اسپورٹس نے مجاہد جیمخانہ ڈولفن کرکٹ کلب کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ مجاہد جمخانہ ڈولفن میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سفیان اختر نے 29، شکیل خان اور سلیم نسار نے 24-24 جبکہ محمد حذیفہ نے 22 رنز بنائے۔ اسرار خان نے 40 رنز دیکر 5 اور حسن ندیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سرجانی اسپورٹس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لئے۔ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب نے رینجرز جیمخانہ کو 106 رنز سے ہرا دیا۔ نیو پیرا ماؤنٹ کر کٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔جواب میں رینجرز جیمخانہ 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آصف خان نے 38، سفیان خان نے 34، اسد بٹ نے 28 رنز بنائے۔ عمار رفیق اور عاطف اقبال نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے میچ میں افزا گراؤنڈ پر کراچی ایگلٹس نے پاپوش نگر کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔