جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو ایک او دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹزی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور پاکستان کیخلاف 10 دسمبر سے ہونیوالی سیریز سے باہر ہوجائیں گے۔ڈربن ٹیسٹ میں بولنگ کے دوران کمر کے دائیں حصے میں چوٹ لگنے کے سبب جیرالڈ کوٹزی 6 ہفتوں تک کھیل کے میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔جنوبی افریقی ٹیم نے جیرالڈ کوٹزی کی جگہ کوینا مافاکا کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔سری لنکا ٹیسٹ کے بعد جنوبی افریقا کو پاکستان کیخلاف 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کی منیزبانی کرنی ہے۔