پاکستان کے بھارت نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سابق بھارتی کرکٹر

56

نئی دلی (اسپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست کو شامل کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ حالات کو ٹیم کیلیے نامناسب قرار دے دیا۔اسپورٹس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگر آپبھارت نہیں آنا چاہتے تو مت آئیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ اگر پاکستان بھارت نہ آئے تو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ آپ موجودہ کرکٹرز سے پوچھ سکتے ہیں اور ان کی بھی یہی رائے ہوگی۔سابق کرکٹر نے ایک مرتبہ ماضی میں سری لنکن ٹیم پر ہوئے حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں صورتحال مختلف ہوتی تو چیزیں مختلف ہوسکتی تھیں۔ادھر بھارت کی اپنی ریاستوں منی پور، میزو رام میں علیحدگی پسندوں کی تحریک چل رہی ہے جبکہ مندر مسجد تنازع کو لے کر سنبھل میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس میں 6 سے زائد مسلمانوں کو شہید کردیا گیا تاہم بھارتی کرکٹر اپنے ملک میں بھڑکتی مذہب کی آگ پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔