عوامی مسائل حل کرانا منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے ، سیف الدین

89

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرانا منتخب نمائندو ں کی ذمہ داری ہے ، جماعت اسلامی کے نمائندے عوام کی خدمت کیلیے سرگرم عمل ہیں ، ان شاء اللہ بساط سے بڑھ کر کام کریں گے ، وہ ضلع قائدین کے زیر اہتمام عوامی منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، امیر ضلع قائدین انجینئر عبدالعزیز نے منتخب نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت اور عوام کے مسائل حل کرانا انبیا ء کرام ؑکی سنت ہے ، جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے یہ کام عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ، جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ ہم بھر پور انداز سے مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہیں ، ان شاء اللہ تمام مسائل حل اور عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔