جارجیا میں یورپی یونین کے حامیوں کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری

140
جارجیا میں حکومت کے خلاف احتجاج میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہیں

تبلیسی (انٹرنیشنل ڈیسک) وسط ایشیائی ریاست جارجیا میں یورپی یونین کے حامی شہریوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت تبلسی میں پارلیمان کے سامنے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران مشتعل افراد نے عمارت پر پتھراؤ کیا اور پولیس پر فائر کریکر اور دیسی بموں سے حملے بھی کیے۔ ادھر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا اور 100 سے زائد مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔ یاد رہے کہ جارجیا میں روس نواز حکومت نے یورپی یونین سے اتحاد کے لیے مذاکرات 4سال تک مؤخر کرنے کااعلان کیا تھا۔