فرانس : اپوزیشن نے مخلوط حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی

95

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں اپوزیشن نے مخلوط حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی،جس کے بعد سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دائیں بازو اور بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیان حکومت گرانے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا،جس کے بعد آج ووٹنگ متوقع ہے۔ برنیئر نے طویل ڈیڈ لاک کے بعد 5ستمبر کو اقلیتی حکومت قائم کی تھی۔ دوسری جانب صدر عمانویل ماکروں سیاسی بحران کے باوجود اہم دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ عدم اعتماد کی ووٹنگ میں ان کی غیر موجودگی ان کے اتحاد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔