امریکی عدالت نے ایلون مسک کی تنخواہ کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

98

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی عدالت نے ایک بار پھر ارب پتی ایلون مسک کی تنخواہ کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او کے طور پر ایلون مسک کی تنخواہ 30کروڑ 30لاکھ اسٹاک شیئرز سالانہ مقرر ہوئی تھی جس کی موجودہ مالیت 101 ارب ڈالر ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تنخواہ کی منظوری دینے کے باوجود شیئر ہولڈرز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ تنخواہ کی مد میں اتنی بڑی رقم سی ای او کو دینا کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے ساتھ نا انصافی ہے۔