کراچی (پ ر) ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز (DWP Technologies) نے دبئی میں ہونے والی GITEX 2024کے دوران ہواوے (Huawei) پارٹنر کنیکٹ ایونٹ میں اہم ’ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجیز انٹیگریشن ریکاگنیشن (Data Center Technologies Integration Recognition Award)ایوارڈ جیت لیا ہے۔یہ ایوارڈ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے جدید ہائبرڈ گرین ڈیٹا سینٹر کو ڈیزائن اور فراہم کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے، جو صارفین کی جدید AI اور اعلیٰ کارکردگی والی کمپیوٹنگ کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر روحیل بشیر نے کہا ”ہمیںGITEX 2024 میں ہواوے(Huawei) کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے پرفخر ہے۔ یہ ایوارڈ ہماری کمپنی کی ٹیکنیکل مہارت اور پائیدار حل فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ سروسز ہمارے صارفین کو تیزی سے ڈیجٹلائزیشن کی جانب بڑھتی دنیا کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہے۔”ہماری کمپنی ٹیکنالوجی انٹیگریشن، ڈیٹا سنٹر انفرااسٹرکچر جیسے شعبوں میں جدت کے باعث اپنا نمایاں مقام حاصل کرر ہی ہے۔ اس ایوارڈ کے باعث نا صرف ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیزنے اپنا نام بنایا ہے بلکہ ٹیکنکل مہارت اور انٹیگریشن سے متعلق اپنے ویژن کو بھی مضبوط کیا ہے۔ GITEX 2024میں ہواوے (Huawei) پارٹنر کنیکٹ ایونٹ میں دنیا بھر کے ٹیکنالوجی سے جڑے لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے جہاں انہوں نے ٹیکنالوجی میں ترقی کو آگے بڑھانے کے کردار پر گفتگو کی۔