کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ ڈاکس کی حدود سلطان آباد میںپولیس کی سرپرستی میں جوئے سٹے کا راج برقرار، تفصیلات کے مطابقتھانہ ڈاکس کی حدود سلطان آباد میںپولیس کی ملی بھگت سے جوئے سٹے ‘منشیات ‘ماواے ‘غیر قانونی پرائز بانڈ کاکاروبار عروج پرہے ۔کئی بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی عملی طور پرکارروائی نہیںکی گئی ۔ جوئے سٹے کے کنگ امتیاز عرف کالا خان اور الیاس عرف ماسٹر کے دھندے پھر راج کرنے لگے، جوئے سٹے پرائز بانڈ کا کالا دھنداسلطان آباد کے متعدد جگہوں پر چلا رہے ہیں،حبیب اسکول پل کے نیچے جہانزیب کھلے عام ماوا فروخت کررہاہے، ایس ایچ او نفیس الرحمان اور چوکی انچارج غلام حسین کو ہفتہ وار بھاری بھتا دیتے ہیں، ایس ایچ او نے موکل دے رکھی ہے کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ماضی میں متعددبار گرفتار ہو چکے ہیں لیکن دھندابند نہیں ہوتا، قانون کمزور ہے یا پھر جرائم کرنے والے عناصر طاقتور ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ امتیاز عرف کالا خان اور الیاس عرف ماسٹر کو پولیس کے چند لوگوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جو انہیں ایس ایس پی ٹیم کے آپریشن کی اطلاع پہلے سے دے دیتے ہیں اور یہ کچھ دیر کیلیے کام بند کردیتے ہیں اور آپریشن ختم ہوتے ہی پھر سے کام شروع کر دیتے ہیں، علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی کیماڑی اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کا جلد از جلد خاتمہ کرنے کے عملی اقدامات کرکے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل تباہی سے بچ سکے۔
سلطان آباد میںجوئے سٹے ‘منشیات ودیگر جرائم کاکاروبار زور وشور سے جاری