گلستان جوہر: گھر سے ہندوسول انجینئر کی گلا کٹی لاش ملی

134

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں گھر سے ہندو سول انجینئر کی گلا کٹی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل کے علاقے گلستان جوہر موڑ کے قریب بلاک19 میں رہائشی فلیٹ لاکھانی اپارٹمنٹ امام بارگاہ والی گلی میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر 35سالہ راہول کمار ولد راج کمار کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت 35 سالہ راہول کمار ولد راج کمار کے نام سے کی گئی۔ مقتول سول انجینئر تھا اور کنٹریکٹ پر کام کرتا تھا۔ آبائی تعلق اندرون سندھ شکار پور سے تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول راہول کمار کو ذبح کیا گیا تھا۔ مقتول راہول کمار کی بیوی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میرے شوہر کے کچھ دوست گھر پر آئے تھے جن سے جھگڑا ہوا اور وہ اسے قتل کرکے فرار ہوگئے۔