کوئٹہ:سرکاری اسپتالوں میں جاری ہڑتال کے 10 دن مکمل
کوئٹہ :بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں10دن سے ہرتال جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹرزکی3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال گزشتہ 10روز سے جاری ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال صبح 8 بجے سے11 بجے تک کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس(جی ایچ اے) کی علامتی ہڑتال جاری رہنے کے باعث سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے مریضوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی ادویات اور طبی سہولتوں کا فقدان ہے تو دوسری جانب ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔