پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو ہونے والا شو 9 مئی کا پارٹ ٹو تھا جو ناکام ہوگیا، خواجہ آصف

98
Ali Amin Gandapur's talk went beyond software updates

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا  ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا 24 نومبر کو ہونے والا شو 9 مئی کا پارٹ ٹو تھا جو ناکام ہوگیا، اس ناکامی کے بعد پی ٹی آئی اگلا شو کرنے کے قابل نہیں رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت آپس کے اختلاف کی وجہ سے  یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ انہیں اسلام آباد آنا تھا یا سنگجانی؟فوجی تنصیبات پر حملے اور حالیہ واقعات بغاوت کے مترادف ہیں، شرپسندوں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک تباہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزاد ی جائے گی، پی ٹی آئی والے آپس میں لڑ رہے ہیں، عوام احتجاج سے تنگ آگئی ہے، پی ٹی آئی کی قیادت آپس میں ہی لڑ رہےہیں۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما بیان دے دیتا ہے، اس کےبعد قیادت کہتی ہے کہ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،  حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں نے پہلے سیکڑوں کی تعداد میں بندے مروائے اس کے بعد قیادت نے کہاکہ ہمارے اتنے لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کوئی کام نہیں کررہی ہے، جس پارٹی کی قیادت اپنے لوگوں کو تنہا چھوڑ کر فرار ہوجائے تو ایسی پارٹی میں کارکنان دوبارہ کسی پروگرام میں نہیں جاتے۔