اسلام آباد:اشیاء خوردونوش فراہم کرنیوالی کمپنیاں بھی نادہندہ نکلیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ایک اور دھچکا لگ گیا، کمپنیوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید اشیاء کی فراہمی روک دی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو سامان مہیا کرنے والی کمپنیوں کا دیوالیہ ہونے لگا، اشیاء کی فراہمی رکنے سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کا اسٹاک آئندہ چند روز میں ختم ہو جائے گا۔
،یوٹیلیٹی اسٹورز سے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ان کمپنیوں کا روزگار متاثر ہوگا،انتظامیہ یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو سبسڈی کے بقایاجات کی مد میں 2 ارب ادا تاحال ادا نہیں کیے، ایف بی آر نے ریفنڈ کی مد میں 12 ارب روپے ابھی تک ادا نہیں کیے، ذرائع کے مطابق صورتحال یہی رہی تو وینڈرز کے اربوں روپے ڈوب سکتے ہیں، حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کی مالی مشکلات گھمبیر صورت اختیار کر گئی،گزشتہ روز حکومت نے ملک بھر میں 446 اسٹورز بند کر دئیے تھے،ملک بھر کے مزید 500 اسٹورز بند کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ، وفاقی حکومت نے اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ملازمین کے احتجاج کے باعث فیصلے پر فوری عمل درآمد روک دیا گیا مگر مرحلے وار پلان پر عمل جاری ہے۔