جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا

183

سیول: جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییوول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق صدر یون سوک ییوول کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق صدرجنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا گیا ہے، شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔

جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے ملک میں مارشل لا لگانے پر سیول میں اپوزیشن لیڈر لی جائے مائیونگ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پارلیمنٹ صدر کے مارشل لاء کے حکم کو کالعدم کرنےکی کوشش کرے گی۔

پارلیمنٹ میں جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ فوج ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

سیول سے مقامی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا داخلی دروازہ بند کر دیا گیا ہے، اور ارکان پارلیمنٹ کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔