پنجاب میں جیل ریفارمز کا سلسلہ جاری ،قیدیوں کی فلاح کیلئے کچن کے ایس او پیز جاری

113
reduction in sentences

لاہور :پنجاب میں قیدیوں کی سہولیات کے لیے فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی حکومت نے

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جیل ریفارمز کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قیدیوں کی فلاح کیلئے جیل کچن اور غلہ گودام کے ایس او پیز جاری کر دیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ  اسیران کو بروقت کھانے کی فراہمی کیلئے ہر جیل میں کچن اور غلہ گودام موجود ہیں ،کسی قیدی کو کچن لیبر کیلئے مختص کرنے سے قبل اسکا جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق  کچن میں مختص کیے گئے  افراد کامیڈیکل ٹیسٹ میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی سمیت میڈیکل آفیسر کی ہدایت پر کیے جانے والے ٹیسٹ شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق کچن میں کام کے دوران کسی قیدی کو نزلہ، کھانسی یا کوئی بھی بیماری ہو تو فورا کچن لیبر سے ہٹایا جائے گا،میڈیکل آفیسر کچن لیبر والے اسیران کا ہر ماہ طبی معائنہ کریگا اور صحت یابی کا چارٹ آویزاں ہوگا،ہفتہ وار کھانے کا مکمل مینیو اور تقسیم کے اوقات کار جیل کچن میں آویزاں ہونگے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نےصوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی صحت کے حوالے سے طبی مراکز قائم کیے ہیں، جس میں ڈاکٹرز قیدیوں کا معائنہ کرکے بیماریوں کی تشخیص کریں گے۔