سیاسی گند کو پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

224
PTI terrorist group

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ سیاسی گند کو پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا،کوڑا صاف کرنے سے زیادہ ضروری ہے کہ سیاسی گند صاف کیا جائے۔

ستھرا پنجاب کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے کہا کہ احتجاج کا جو ماسٹر مائنڈ جیل میں بیٹھا ہے اس سے قید نہیں کاٹی جارہی، ہم نے جیلیں کاٹیں مگر کبھی کسی نے سنا کہ احتجاج کی کال دی ہو، پی ٹی آئی کی طرف سے باربار توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کی کال دی گئی لیکن پنجاب نے ان کی کسی کال پر کان نہیں دھرے ۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں لاہور میں  کسی کو نکلنے نہیں دیا گیا، جب لوگ نکلتے ہیں تو انہیں روکنا کسی پولیس، انتظامیہ اور حکومت کے بس میں نہیں ہوتا، ان کی ہر کال فیل ہوئی ہے، جب لوگ پریشان ہوتے ہیں تب ہی نکلتے ہیں۔ 

مریم نواز نے کہا کہ احتجاج منع نہیں ہے وائلنس منع ہے، 24 نومبر کو احتجاج نہیں بلوایا کیاگیا، وفاق، وفاقی حکومت اور پنجاب پر حملہ کیا گیا ، ہم نے 5،6 سال جلسے بھی کیے جلوس بھی کیے ہیں، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مریم نوازیا  مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں کوئی ایک گملا بھی ٹوٹا ہو۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صفائی کا مربوط نظام آج سب کے سامنے ہے ،ہم کچرا اٹھانے کا نظام متعارف کرارہے ہیں، کچرا آپ کے گھر سے اٹھایا جائے گا اور گاربیج تک پہنچایا جائے گا۔