ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن ڈسٹرکٹ کونسل سردار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔ مقتول سردار ثقلین خان گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے چچا زاد بھائی، سردار محمد اسماعیل خان گنڈا پور کے بیٹے اور کرین پارٹی کے سابق صوبائی امیدوار سردار فریدون گنڈا پور کے بھائی تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمان تلاش شروع کر دی ۔ مقتول کی نماز جنازہ کلاچی کے علاقہ رانا زئی عیدگاہ میں ادا کر دی گئی۔