ٹنڈوالٰہیار،گائوں اللہ بخش ارباب بنیادی سہولیت سے محروم

64

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 1 کا گاؤں اللہ بخش ارباب بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے باعث علاقہ مکین مشکلات کا شکار۔ سڑکوں پر گٹروں کا گندہ پانی جمع ہونے کے باعث علاقہ مکین اپنے پیاروں کے جنازے گندے پانی سے گزار کر لے جانے پر مجبور ہیں۔ سوشل میڈ یا پر وائر ہو نے والی ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ علاقہ مکین اپنے پیاروں کے جنازے کو سڑک پر موجود گندے پانی سے گزار کر لے جا رہے ہیں۔ گائوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی بار اس صورتحال پر بلدیہ میں درخواستیں دے چکے ہیں۔ وارڈ کے کونسلر کو صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں۔ احتجاج بھی کر چکے ہیں۔ مگر کوئی بھی نوٹس لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ رہائشیوں نے ایم پی اے ضیا عباس شاہ رضوی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور ہمیں اس اذیت سے جلد ازجلد چھٹکارا دلایا جائے۔