کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات ، چھینی گئی موٹر سائیکلیں بر آمد کر تے ہوئے 14 ملزمان گرفتار کر لیے ۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ کے مطابق کارروائیاں تھانہ انڈسٹریل ، بروری صدر ، جناح ٹائون خروٹ آباد ، کچلاک اور ائر پورٹ روڈ کی حدود میں کی گئیں ، کارروائیاں کے دوران نشے کے عادی 5 ملزمان کرایہ داری ، منشیات اور فارن ایکٹ کی خلاف ورزی قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان سے 590 گرام چرس ، ایک کلو آئس، پستول معہ رائونڈ اور چھینی گئی 20 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں۔گرفتار ملزمان میں نشے کے عادی پانچ افراد بھی شامل تھے جنہیں بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔