کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ شہر ثقافتی رنگوں سے رنگ گیا شہریوں نے قومی عید پر قدیمی اور عظیم ثقافت سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ریلیاں نکالیں۔ جسقم کی جانب سے آفس رسالدار روڈ سے سیکڑوں کارکنان والی ڈنو سندھی، حفیظ مگسی، بشام خان کی قیادت میں ریلی نکال کر شہر کا گشت کر کے پریس کلب پہنچے جسم کی جانب سے ڈگری کالج سے گھایل سندھی، کامریڈ عباس، سلطان نندوانی، ظفر سندھی، فیروز بجارانی کی قیادت میں ٹوپی، دستار اور اجرک پہن کر شاندار ریلی نکال کر پورے شہر کا گشت کر کے پریس کلب پہنچے۔ ایس یو پی کی جانب سے ضلعی صدر دلمراد ڈاھانی، شاہنواز مرھیٹو، اصغر شیخ، چھوٹو خان جکہرانی ودیگر کی قیادت میں موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سندھ ریلی ایس یو پی آفس سے دریائے سندھ تک نکال کر دریائے پر پھول نچھاور کئے۔ پریس کلب میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جہاں معصوم قومی نغموں پر رقص کیا سندھ زندہ آباد، سندھی زبان زندہ آباد، سندھی ثقافت زندہ آباد، جئے سندھ کے نعرے بلند کئے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مرکزی تقریب کے بعد راجا گوپی چند، ارجن داس، لیاقت علی کھوسو، علی حسن ملک، غلام رسول میرانی، عبدالغفار منگی، احمد علی مغل، دلبر بھنگوار، عبدالطیف میرالی، نذیر میرانی سمیت دیگر نے درگاہ سخی جمن شاہ پر سندھ کی ترقی، خوشحالی، دریائے سندھ کا تحفظ، کندھکوٹ ضلع میں قبائلی تنازعات کے خاتمے اور امن کی بحالی کی دعا مانگی گئی۔