دریائے سندھ میںنئی کینالز نکالنا قابل مذمت ہے ،آبادگار

50

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) 5دسمبر کو میرپورخاص میں آبادگاروں کی جانب سے دریائے سندھ سے نئی کینالیں نکالنے کیخلاف ہونے والے احتجاج کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آبادگاروں سرفراز جونیجو،عمر بھگیو، ممتاز مری اور دیگر نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نئی کینالیں نکالنے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس وقت سندھ میں 50 فیصد پانی کی کمی ہے اور نئی کنالوں کے نکالنے سے لاکھوں ایکڑ سندھ کی زمین بنجر بن جائے گی اور اس کے علاوہ بہت سے شہروں میں پینے کے پانی کا بھی بحران پیدا ہو جائے گا اور ہم کالا باغ ڈیم کی طرح نئی کینالوں کو بھی رد کرتے ہیں۔ آبادگاروں کا مزید کہنا تھا کہ نئی کنالیں نکالنے سے خانہ جنگی کا خدشہ بھی پیدا ہوجائے گا کیونکہ نئی کنالوں سے آبادگاروں سمیت مختلف علاقوں کے رہائشی بھی متاثر ہوں گے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ 5دسمبر کو ہونے والے احجاج میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔