زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے،اسماعیل کٹپر

156

سکھر(نمائندہ جسارت ) کندھرا کے رہائشی محمد اسماعیل کٹپر,ہادی بخش علی, قربان علی , عبدالحق و دیگر نے زمین پر قبضے کیخلاف سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کندھرا شہر میں ہماری 40 سے زائد ایکڑ زمین اور 35 دکانیں واقع ہیںعبدالغفور سمیت ہمارے کچھ رشتے دار ہماری پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں ۔ ہمارا حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمای ا زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے۔