چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی خدمات کا اعتراف

74
وائس چانسلر جامعہ اردوڈاکٹر ضابطہ خان ‘چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کوبہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی پراعزازی شیلڈ پیش کررہے ہیں
وائس چانسلر جامعہ اردوڈاکٹر ضابطہ خان ‘چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کوبہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی پراعزازی شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے جامعہ اردو کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر جامعہ اردو ڈاکٹر ضابطہ خان شینواری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر جامعہ اردو نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور گلشن ٹاؤن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہرکراچی میں مختلف چیلنجز ہونے کے باوجود گلشن ٹاؤن میں علاقائی سطح پر عوام کے مسائل کا تدراک یقینی بنایا جارہا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے درمیان ایک ایسی بلدیاتی قیادت موجود ہے جو کہ نہ صرف موجودہ بلدیاتی مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہے بلکہ چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ جامعہ اردو ہمارے ٹاؤن کے وسط میں موجود ہے جہاں سے لاکھوں کی تعداد میں طالب علم مختلف شعبوں کے لحاظ سے مستفید ہو کر مختلف اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ہمارا مقصد جامعات کے ساتھ ایک ایسا تعلق قائم کرنا ہے جس سے جامعہ اور ٹاؤن کے درمیان تعلق مضبوط ہو اور ہم ان کی جہاں تک مدد کرسکتے ہیں‘ کریں گے۔ بعد ازاں وائس چانسلر اردویونیورسٹی ڈاکٹر ضابطہ خان شینواری نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی اور زبردست الفاظ میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔