آرٹس کونسل‘ کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ ایوانِ جوش کا افتتاح کردیاگیا

82

کراچی ( پ ر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے گلستانِ جوہر میں قائم آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ (ایوانِ جوش) کا افتتاح صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فیتہ کاٹ کر کیا، منور سعید، معروف شاعرہ فاطمہ حسن اور اعجاز فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل دانیال عمر، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر (ڈسٹرکٹ سینٹرل) بشیر سدوزئی، گورننگ باڈی رکن اقبال لطیف ، ہما میر، ایوب شیخ، سید شہزاد رضا نقوی ،شاعر عدیل زیدی، اشفاق حسین، ہلال نقوی اور فراست رضوی سمیت معروف ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جوش صاحب انقلابی آدمی تھے۔ وہ زبان، مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر کام کرتے تھے، ہمیں تفریق کا عنصر اپنے دماغ سے نکالنا ہوگا، بدلنے اور توڑنے میں بہت فرق ہے۔