اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پسِ پردہ معاملات چل رہے ہیں۔ نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مجلس میں مجھے بتایا گیا عمران خان تو الیکشن کی بات کرتے ہیں تو وہ کیسے کرا دیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ معاملہ 9 مئی پر بھی اٹکا ہوا ہے، عمران خان کہتے ہیں 9 مئی انہوں نے کیا ہی نہیں تو معافی کیسی، بانی پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کے لیے بھی تیار
نہیں ہو رہے تاہم یہ ناممکن نہیں کہ عمران خان سے کوئی بریک تھرو ہو جائے۔جے یو آئی ف کے رہنماءنے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی صورت بھی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ہے، کچھ تو تھا سب مولانا کے پاس جاتے تھے، پکوڑے یا حلوہ لینے تو نہیں جاتے تھے، تاہم نواز شریف اور پیپلزپارٹی نے الیکشن میں وہی کچھ کیا جو نہ کرنے کا کہتے تھے، نہ یہ حکومت ہے اور نہ ہی میں ان کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتا ہوں، حکومت نے مدت پوری کی تو یہ ملک کےلیے تباہی کا سامان ہوگا۔