جو بائیڈن نے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو کئی جرائم میں معافی دیدی

136

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو کئی جرائم میں معافی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہا¶س نے اس معافی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے معافی نامے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد انہیں یکم جنوری2014ءسے یکم دسمبر2024ءتک تمام جرائم میں مکمل اور غیر مشروط معافی مل گئی ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا
ہے کہ انہوں نے محکمہ انصاف کے فیصلوں میں مداخلت نہ کرنے کے اپنے وعدے کو برقرار رکھا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف مقدمات کو استغاثہ کی جانب سے منتخب اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خاندانی تعلق کی وجہ سے میرے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہا¶س کی جانب سے اس حوالے سے کئی بار بیان جاری کیے گئے تھے کہ صدر جوبائیڈن اپنے بیٹے ہنٹر کی سزا¶ں کو معاف نہیں کریں گے اور نہ ہی اس میں کمی کریں گے۔