دُشمن کو اُس کے گھر میں مارنے کا مزا ہی کچھ اور ہے”

75

چیمپینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت کی طرف اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان نے ایک ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ پاکستان نے کہہ دیا ہے کہ وہ یا تو ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کرے گا یا پھر اس شرط کے ساتھ قبول کرے گا کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت کوئی ٹورنامنٹ بھارت میں کرایا گیا تو اُس کی کرکٹ ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے نقوشِ قدم پر نہیں چلنا چاہیے۔ دشمن کو اُس کے گھر میں گھس کر مارنے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔ اگر بھارت ہٹھ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا تو کوئی بات نہیں، نہ بھیجے مگر پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم وہاں بھیجنے سے انکار نہیں کرنا چاہیے بلکہ وہاں جاکر بھارتی کرکٹ ٹیم کو اُس کے گراؤنڈز پر، اُس کے اپنے کراؤڈز کے سامنے ہرانے پر زور لگانا چاہیے کیونکہ دشمن کو اُس کے گھر جاکر مارنا کچھ معنی رکھتا ہے۔