لاہور: پنجاب دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں تاحال انٹرنیٹ کی سست روی برقرار ہے۔
انٹرنیٹ کی سست روی سے صارفین کو سوشل میڈیا اپلیکیشنز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے اور طلبا اور فری لانسرز کی بڑیتعداد
شدید متاثر ہو رہی ہے ۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) ابھی تک انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجوہات سے لاعلم ہے ۔
دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہونے لگی ہے۔