غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، اسرائیلی افواج نے غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زیادہ افراد شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 105200 تک پہنچ گئی ہے۔