کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کے بل میں کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین پر نہیں ہوگا۔