جیکب آباد ،خریداری کے دوران دکاندار اورملازم پر تشدد

57

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں خریداری کے دوران معمولی بات پردکاندار پر تشددکے بعد ایک درجن سے زائد افراد کا لاٹھیوں اور کلپوں سے حملہ ،دکاندار اور ملازم زخمی ،ایک حملہ آور گرفتار ددیگر فرار۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی صرافہ بازار میں برتن کی خریداری کے دوران بحث کے بعد ایک شخص نے دکاندار کوگالم گلوچ کے بعد تھپڑ رسید کرنے کے بعد ایک درجن سے زائد افراد نے لاٹھیوں اور کلپوں سے برتن کی دکان پر حملہ کردیا جس میں دکاندار طفیل انصاری اورخالق ڈنو زخمی ہو گئے لوگوں نے ایک حملہ آور پکڑ کر ٹاور چوکی پولیس کے حوالے کیا جس کی شناخت راجہ ولد غلام قادر جکھرانی کے طور پر ہوئی ہے ۔دکاندار طفیل احمد کاکہنا تھا کہ تھرماس برتن خریدنے کے دوران گالی بھی د ی اور تشدد کیا بعد میں ایک درجن سے زائد افراد نے حملہ کرکے زخمی کیا ہے یہ غنڈہ گردی ہے کیس داخل کرانے آئے ہیں۔