حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے رکن سندھ اسمبلی و ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج راشد خان ایڈووکیٹ و رکن سندھ اسمبلی ناصر حسین قریشی نے ڈسٹرکٹ جامشورو خدا کی بستی میں صاف پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جامشورو خدا کی بستی میں غریب مزدور طبقہ رہائش پذیر ہے لیکن وہاں ایک عرصہ سے صاف پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے غریب عوام پانی ٹینکر مافیا سے خریدتے ہیں اب ٹینکر مافیا نے ملی بھگت سے پانی ٹینکر کی مد میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جو وہاں کی عوام کے ساتھ ظلم ہے کہ پہلے ہی خدا کی بستی میں گیس بجلی و بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اب انہیں پانی سے بھی محروم کر دیا ہے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جامشورو وزیر اعلی سندھ کا علاقہ ہے جو ترقی کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن ان کے اپنے ضلع میں عوام کو پانی سے محروم رکھ کر من پسند ٹینکر مافیا کو فائیدہ پہنچایا جا رہا ہے لہٰذا انہوں نے وزیر اعلی سندھ و ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ جامشورو خدا کی بستی میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور پرائیوٹ ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے ۔