کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرشیخ بلال احمد خان مندوخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے57ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو نے سر زمین بے آئین کو 73 کے آئین کا جمہوری تحفہ دیا ملک میں جمہوریت کا تسلسل پی پی پی کی مرہون منت ہے‘مستقبل صرف بلاول بھٹو کا ہے۔پیپلز پارٹی ہی تمام بحرانوں سے ملک کو نکال سکتی ہے،26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے بلاول بھٹو نے اتفاق رائے کی فضا پیدا کی ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے،شخصیات کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس قربانیوں، کارناموں اور جدوجہد کی تاریخ ہے جو کسی اور جماعت کے پاس نہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین، ایٹمی قوت، طبی سہولیات، تعلیمی ادارے، کسانوں اور مزدوروں کے لئے پالیسی دی۔شہید بی بی نے خواتین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لئے ہر وہ کام کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیا۔ پاکستان کو فرسٹ وومن بینک، وومن پولیس اسٹیشن، بیسک ہیلتھ یونٹس، بنیادی تعلیم شہید بی بی نے دیئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا اور آغاز حقوق بلوچستان شروع کیا۔پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے صدر آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔ جب عمران خان اور اس کا ٹولہ ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کر گیا تب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیٹف سے پاکستان کا نام نکلوایا۔وزیر خارجہ کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ہمیں کلائمیٹ جسٹس ملنا چاہئے۔ اس وقت بھی پیپلز پارٹی 21 لاکھ خاندانوں کے لئے گھر بنا رہی ہے، یہ عوامی جماعت ہونے کا ثبوت ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کا تحفہ دیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کلائمیٹ جسٹس کا مطالبہ کیا۔ یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کی غیر متزلزل قیادت اور تمام کارکنان اور حامیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں میں سب ملکر کام کر رہے، پارٹی کو فعال کرنے کے لئے ایسے ایونٹس کرتے رہیں گے۔بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے دن رات کام کرنے والے نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی 3دہائیوں سے کردار کشی کی جا رہی ہے مگر آج دیگر جماعتوں کے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔