قاضی احمد( نمائندہ جسارت )قاضی احمد کے قریب مشہور درگاہ حضرت جمال شاہ جیلانی کے میلے کی سالانہ 208ویںعرس کی تقریبات کا آغاز درگاہ حضرت جمال شاہ جیلانی کے سجادہ نشین سید زمان شاہ جیلانی سید آصف علی شاہ جیلانی سیدمٹھل شاہ جیلانی سیدعمران علی شاہ درگاہ سیون شریف کے سجادہ نشین شاہ حسین شاہ سردار افتخارِ علی انڑ سید انور علی شاہ لکیاری آفاق احمد زرداری بشیر احمد حافظ عبد الرحمن کے علاوہ درگاہ کے عقیدت مندوں اور مریدوں کے ہمراہ چادرچڑھاکر اور دعامانگ کرکیاگیا۔