بدین ،اسلام کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،علماء کرام

84

بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے تحصیل گولارچی میں مرکزی جماعت اہلسنت گولاڑچی ضلع بدین کے زیر اہتمام تاریخی کرکیٹ اسٹیڈیم میں تحفظ مقام مصطفی ﷺ کانفرنس،ہزاروں افراد کا سمند ر امنڈ آیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ،مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کے امیر مفتی اعظم سندھ صاحبزادہ محمد جان نعیمی نے کہا نبوت کا باب بند ہوچکا ہے،نبوت کے جھوٹے دعویدار مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں لیکن ہم ناموس رسالت کے لیے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں مسلمانان فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہے اور حکومت وقت افواج پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائی جائے اور ان کی مدد کی جائے۔ کانفرس کے موقعے پر قرارداد منظور کرتے ہوئے مفتی محمد جان نعیمی نے کہا کہ دریائے سندھ پر کسی بھی قسم کا کینال منظور نہیں کیا جائے گا تمام متنازعہ منصوبوں پر کام روکا جائے دریائے سندھ کے پانی پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے۔دریائے سندھ سے نہر لے کر سندھ کو بنجر کرنے کی سازش بند کی جائے۔وفاقی حکومت متنازعہ منصوبوں پر عملدرآمد روکے اور سندھ کے عوام کو ان کے مکمل حقوق دے۔ امیر مفتی اعظم سندھ گرینڈ مفتی مفتی محمد جان نعیمی نے گولاچی بدین تحفظ مقام مصطفی ﷺکانفرنس کے موقع پر واضح پیغام دیاکہ آج گولاڑچی بدین کی تحفظ مقام مصطفی کانفرنس تاریخی کانفرنس ہے اسلام کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دیں گے اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، حکمران ملک میں نظام مصطفیٰ کو نافذ کریں۔ریاست مدینہ کا قانون اگر ملک میں نافذ ہوجائے تو امن و اماں و خوشحالی نظر آئے گی، اسلام امن کا مذہب ہے اخوت و مساوات کا درس دیتا ہے،اسلام کے خلاف دشمنان اسلام سازشیں کررہے ہیں، ہے۔ اسلام امن کا مذہب اخوت و مساوات کا درس دیتا ہے سندھ کے صوفیا اکرام نے بھی یہ درس دیا ہم اس محبت کے قافلے میں علما اکرام اور عاشقان رسول کے ساتھ ہیں ۔ اسٹیڈیم میں لاکھوں عاشقان مصطفیٰ کا سمند دیکھ کر حکمرانوں نے اپنی نیندیں حرام کردی یہ کانفرنس دشمنان اسلام کیخلاف للکار ہے گولاڑچی بدین کے شہریوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے آج یہ ثابت کردیا ہے کہ گولاڑچی بدین عاشقان رسول کا قلعہ ہے ۔کانفرنس سے پیر عبدالخالق بھرچونڈی پیر سید امیر محمد بوھروی مفتی قاضی محمد احمد نعیمی مبلغ یورپ عبدالغفار قادری پیر مٹھل کرمی زبیر صدیقی سید ضیا اللہ شاہ جیلانی،سید ضمیر شاہ جیلانی صاحبزادہ مفتی نذیر احمد جان نعیمی صاحبزادہ مفتی عبید جان نعیمی حاجی محمد سلیم میمن حاجی محمد عثمان ملکانی مفتی دوست محمد سکندری مفتی صاحبداد سکندری علامہ حبیب اللہ نعیمی ،مفتی احمد صادق بغدادی، عبدالحئی میمن نائب صدر مرکز جماعت اہلسنت گولارچی نبیل احمد میمن سمیت سندھ بھر کے علما کرام مشائخ عظام پیران طریقت مختلف درگاہوں کے گدی نشینوں شرکت کی اور سیکورٹی انتظامات سخت کیے گئے۔